حیدرآباد۔26۔اپریل(اعتماد نیوز)یوگا گرو بابا رام دیو پر کل کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر متنازعہ ریمارک کرنے پر آج ایف آئی آر درج کر لیا گیا۔انہوں نے کل اپنی تقریر میں کہا کہ راہول گاندھی صرف ہنی مون اور پکنک کے لئے
ہی دلت طبقہ کے گھروں میں جاتے ہیں۔ اور دلت طبقہ کی عورت سے راہو گاندھی شادی کرنے کی صورت میں وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔بابا رام دیو کے اس ریمارک کے بعد کانگریس نے بابا رام دیو سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ اور بابا رام دیو پر پولیس اسٹیشن میں شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کیا گیا۔